ماورا کی پہلی بالی ووڈ فلم” صنم تیری قسم“ کا پہلا ٹریلر جاری

جمعہ 18 دسمبر 2015 17:24

ماورا کی پہلی بالی ووڈ فلم” صنم تیری قسم“ کا پہلا ٹریلر جاری

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 دسمبر۔2015ء) پاکستانی ماڈل اوراداکارہ ماورا کی پہلی بالی وڈ مووی صنم تری قسم کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

صنم تری قسم ، پاکستانی اداکارہ ماورا ہوکین کی پہلی بالی وڈ مووی میں ہیرو کے طور پر ان کے مقابل جلوہ گر ہورہے ہیں نوجوان اداکار ہرشوردھن رانے۔وہ زمانے سے خفا تھا روٹھا ہوا نجانے کیوں اس کے دل میں احساس محرومی کے انگارے سلگ رہے تھے۔ ملاقات ہوتی ہے پھر ایسی حسینہ سے جس کا دھیرے دھیرے وہ دیوانہ ہونے لگا۔ عشق دونوں کا امتحان لے رہا ہے کیا ہوگی ان کی منزل یہی فلم کا کلائمکس۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں