کراچی میں امن رینجرزکو دیے گئے خصوصی اختیارات سے ہی ممکن ہوسکا،کورکمانڈر کراچی

جنرل نوید مختار کا رینجرز ہیڈکوارٹرز کا دورہ ، کراچی آپریشن کے مختلف امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 18 دسمبر 2015 17:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) کورکمانڈرکراچی نوید مختارنے کہا ہے شہرقائد میں دہشت گردی کے خلاف رینجرزکا کردارریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، کراچی میں امن رینجرزکو دیے گئے خصوصی اختیارات سے ہی ممکن ہوسکا۔کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے جمعہ کو رینجرز ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران کورکمانڈرنے ڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال اکبرسے ملاقات کی جس میں کراچی آپریشن اوراس میں حائل رکاوٹوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

کورکمانڈر کراچی کا آپریشن میں حصہ لینے والے رینجرز افسران سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ کراچی میں امن رینجرزکو دیے گئے خصوصی اختیارات سے ہی ممکن ہوسکا، کراچی میں رینجرزکا دہشت گردی کے خلاف کردارریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارکا کہنا تھا کہ غیریقینی حالات جرائم پیشہ عناصرکو تقویت دیتے ہیں تاہم رینجرزکراچی کے عوام کودہشت گردی کے خلاف تحفظ میں کردارادا کرتی رہیگی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں