موجودہ ون ڈے ، ٹی ٹونٹی ٹیم میں کوئی میچ ونر موجود نہیں ،عاقب جاوید
جمعہ 18 دسمبر 2015 20:26
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 دسمبر۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باوٴلر عاقب جاوید نے انگلینڈ کے خلاف مختصر طرز کرکٹ میں قومی ٹیم کی سیریز میں شکست کی وجہ انتظامیہ کی حکمت عملی کو قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹیم میں سوائے دو کھلاڑیوں کے کوئی میچ ونر نہیں اور سیریز میں باوٴلنگ کا کمبی نیشن بھی ٹھیک نہیں تھا۔ اپنے انٹرویو میں عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں کئی ناتجربہ کار کھلاڑی ہیں، ٹیسٹ ٹیم مصباح الحق اور یونس خان کے گرد گھومتی ہے اور مجھے ون ڈے ٹیم میں ان جیسے کھلاڑی نظر نہیں آتے جو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بیٹنگ کی ذمہ داری لے سکیں اور ٹیم کو جتوا دیں۔
عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ مختصر طرز کی کرکٹ ٹیم کے اکثر کھلاڑی ٹیم میں اپنی جگہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں، بلے بازوں میں محمد حفیظ میچ ونر کی کیٹگری میں شامل ہوئے ہیں اور شعیب ملک نے کچھ کارکردگی دکھائی ہے لیکن ان دونوں کے سوا مجھے کوئی حقیقی میچ ونر نظر نہیں آرہا۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں حقیقی میچ ونر کھلاڑیوں کے آنے میں کچھ وقت لگے گا۔
عاقب نے ٹیم سلیکٹر اور انتظامیہ کو مشورہ دیا کہ وہ اس ٹیم کو موقع دیں اوران کھلاڑیوں کو مضبوط ہونے کی اجازت دیں کیونکہ جب کھلاڑیوں کو پتہ ہوگا کہ ان کو ٹیم سے باہر نہیں کیا جائے گا تو مضبوط ٹیم بنائی جا سکتی ہے اگر ایک کھلاڑی ٹیم سے باہر ہونے کے دباوٴ میں کھیل رہا ہو تو وہ اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکتا۔انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس کچھ اچھے باوٴلرز اور بابر اعظم کی شکل میں ایک اچھا بلے باز ہے، ان سب کی صحیح سمت میں رہنمائی کی ضرورت ہے، انھیں اے ٹیم کے دوروں میں مصروف رکھنے کی ضرورت ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی حالیہ سیریز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم انتظامیہ کو حکمت عملی پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ پاکستانی تھنک ٹینک انگلینڈ کے خلاف مختصر طرز کی کرکٹ میں غلط تھا، حریف کی خامیوں کے مطابق حکمت عملی ترتیب دی جاتی ہے، اگر باوٴلنگ کا کمبی نیشن صحیح بنایا جاتا تو انگلینڈ کسی صورت پاکستان کو سیریز میں نہیں ہرا سکتا تھا۔عاقب جاوید ان دنوں متحدہ عرب امارات کی کرکٹ ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔عاقب جاوید نے عمرگل اور جنید خان کی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے کہنا تھا کہ عمر گل نے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے دو مواقع ضائع کئے ہیں اور یہی کچھ جنید خان کے حوالے سے بھی کہا جا سکتا ہے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوچنگ کے حوالے انھوں نے کہا کہ دو ٹیموں کی جانب سے پیشکش ہوئی لیکن متحدہ عرب امارات کی ٹیم اسی دوران نیدرلینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی اس لیے دستیاب نہیں تاہم انہوں نے پی ایس ایل کی کامیابی کے ساتھ ساتھ ٹیموں اور انتظامیہ کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت