لائنز ایریا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے ڈائریکٹر فرید یوسفانی سمیت 7 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

جمعہ 18 دسمبر 2015 21:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے لائنز ایریا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے ڈائریکٹر فرید یوسفانی سمیت 7 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں لائنز ایرری ڈیولپمنٹ پروجیٹ کے ڈائریکٹر فرید یوسفانی ، ڈپٹی ڈائریکٹر عطا محمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر اقبال سمیت 7 ملزمان نے درخواست ضمانت دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ان کے خلاف بنائے گئے نیب کے مقدمات بے بنیاد ہیں اور ان کے خلاف کوئی شواہد نہیں ہیں لہذا ان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کو رہا کرنے کا حکم دیا جائے، درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اﷲ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی ، دوران سماعت نیب کے وکیل نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ ساتوں ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال، غیر قانونی اثاثہ جات اور قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے اور ابھی ان کے خلاف مقدمہ اور تفتیش جاری ہے، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے جبکہ نعمت اﷲ پھلپھوٹو کی عدالت میں حوالہ ہنڈی کے کیس میں چندہ منی ایکسچینج کے جنید اور یونس کی ایک ایک کروڑ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں