سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کیس میں تفتیشی افسرکی تبدیلی کے حوالے سے دائر درخواست نمٹادی

جمعہ 18 دسمبر 2015 21:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عاصم کیس کے حوالیسے رینجرز نے درخواست دائر کی تھی کہ ڈاکٹرعاصم کیس میں پولیس کی جانب سے تفتیشی افسر کو تبدیل کیا گیا لیکن اس موقع پر مدعی مقدمہ یا دیگر فریقین سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، سابقہ تفتیشی افسر نے گیارہ دن کے ریمانڈ میں دس گواہان کے بیانات قلمبند کیئے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا لیکن نئے تفتیشی افسر ڈی ایس پی الطاف حسین نے ریمانڈ کے چوتھے روز ہی ملزم کو رہا کردیا ، تفتیشی افسر کی تبدیلی بدنیتی پر مبنی ہے لہذا اس اقدام کو کالعدم قراردیا جائے درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے کہا کہ ابھی کیس تفتیش کے مراحل میں ہے لہذا ہم کوئی ایرڈرپاس نہیں کرسکتے اگر کسی بھی قسم کے تحفظات ہیں تو متعلقہ عدالت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج سے رجوع کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں