کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف عظیم اتحاد کا فیصلہ ، بیٹھک لگ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 دسمبر 2015 13:06

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف عظیم اتحاد کا فیصلہ ، بیٹھک لگ گئی

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 دسمبر 2015 ء) : سندھ کی صوبائی حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس کے لیے وفاقی وزیرمرتضیٰ جتوئی کی رہائش گاہ پر آج اہم بیٹھک لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے . جس میں پیرصدرالدین شاہ راشدی اورحکیم بلوچ سمیت سربراہ سندھ نیشنل فرنٹ ممتاز بھٹو، مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار کرنے والےغوث علی شاہ اور جیالے ذوالفقارمرزا بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایازلطیف پلیجو ،ارباب غلام رحیم اور لیاقت جتوئی بھی اتحاد میں شریک ہونے کے لیے تیار ہیں. ذرائع کے مطابق اجلاس میں مبینہ انتخابی دھاندلیوں اور سندھ حکومت کی جانب سے رینجرزکےمحدوداختیارات پرحکمت عملی تیارکی جائےگی.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں