کراچی : زمین میں دھنس جانے والی 4 منزلہ عمارت کو گرانے کا کام شروع

ہفتہ 19 دسمبر 2015 13:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں زمین میں دھنس جانیوالی 4 منزلہ عمارت کو منہدم کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انتظامیہ کی ملی بھگت سے ہونے والی غیرقانونی اور ناقص تعمیرات نے شہریوں کی زندگی اور جمع پونجی دا ؤپر لگا دی۔گلشن اقبال بلاک 10 اے سینٹرل کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کے پلاٹ نمبر سی نائن پر نوتعمیرشدہ عمارت گزشتہ روز اپنی جگہ سے سرکنے لگی تھی۔

(جاری ہے)

خطرہ محسوس ہوا تو مکینوں نے فوری طور پر عمارت خالی کر دی جس کے بعد کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے عمارت کو تحویل میں لے لیا اور عملے نے عمارت کو گرانے کا کام بھی شروع کر دیا۔عمارت فلیٹس ، دکانوں اور پینٹ ہاؤس پر مشتمل ہے ۔ایک سو بیس گز کے پلاٹ پر بنی ہے ۔ انتظامیہ جانے سے اطراف کی بھی چھ عمارتوں کو خالی کرا دیا ۔فیصل کنٹونمنٹ بورڈ نے عمارت منہدم کرنے سے پہلے کراچی الیکٹرک اور ایس ایس جی سی عملے کو بلوا کر بجلی اور گیس کے کنکشنز منقطع کرا دیے تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں