نمائش چورنگی پرجمعہ کو نکالی جانے والی احتجاجی ریلی کے شرکاء کے خلاف سولجر بازار اور جمشید کوارٹرتھانوں میں مقدمات درج کرلیئے گئے

ہفتہ 19 دسمبر 2015 13:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء)نمائش چورنگی پرجمعہ کو نکالی جانے والی احتجاجی ریلی کے شرکاء کے خلاف سولجر بازار اور جمشید کوارٹرتھانوں میں مقدمات درج کرلیئے گئے ہیں۔ مقدمات میں دہشتگردی، نقص امن اور پولیس پر حملے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

نمائش چورنگی پرجمعہ کو نکالی جانے والی احتجاجی ریلی کے شرکا کے خلاف سولجر بازار اور جمشید کوارٹر کے تھانوں میں دو الگ الگ مقدمات در ج کیئے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ریلی کے شرکا نے تقاریر میں عدلیہ کے خلاف نازیبا جملے استعمال کیئے ریلی کے شرکا نے شہریوں کو بھی ڈرایا دھمکایا ۔ریلی کی جانب سے پولیس پر بھی حملے کیے گئے پولیس کے مطابق ریلی کے شرکا نے حراست میں لیئے گئے افراد کی رہائی کے لیئے ہنگامہ آرائی کی، جس کے بعد ریلی کے شرکا کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمات درج کیئے گئیہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں