حکومت سندھ کارینجرز کے خصوصی اختیارات کو مشروط کرنے کے بعد اب ان کی مدت 120روز سے کم کرکے 60 روز کرنے کا منصوبہ
ہفتہ 19 دسمبر 2015 13:24
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء) حکومت سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات کو مشروط کرنے کے بعد اب ان کی مدت 120روز سے کم کرکے ساٹھ روز کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ رینجرز کے اختیارات کی سمری ابھی تک وزیراعلی ہاؤس میں اٹکی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز کے اختیارات کے لیے قرارداد تو11 سیکنڈ میں منظور ہوگئی تھی مگر نوٹی فکیشن وزیراعلی ہاؤس میں تاحال پھنسا ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت سندھ ایک اور چال کے تحت رینجرز کے انتہائی محدود اختیارات میں ڈنڈی مارنا چاہتی ہے۔ سائیں سرکار نے سندھ اسمبلی سے رینجرز کے قیام کو جولائی 2016تک منظور کرایا اور چار سنگین جرائم میں ان کے اختیارات کو مشروط کردیا مگر اب سندھ حکومت رینجرز کے مشروط خصوصی اختیارات کی مدت بھی 60روز تک محدود کرنا چاہتی ہے۔(جاری ہے)
اس سے قبل انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت یہ اختیارات 120 روز کے لیے دیے جاتے تھے۔
دوسری جانب رینجرز کے اختیارات سے متعلق سمری کے لیے الگ ہی کھچڑی پک رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری صوبائی وزیرداخلہ، سیکرٹری قانون، وزیر قانون، ایڈووکیٹ جنرل ، چیف سیکرٹری اور پھر وزیراعلی سندھ کے دربار میں پہنچے گی۔ وزیراعلی کی منظوری کے بعدمحکمہ داخلہ سندھ وفاقی وزارت داخلہ کو بھیجے گا۔وفاقی وزارت داخلہ کے قائل ہونے صورت میں محکمہ داخلہ سندھ حتمی نوٹی فکیشن جاری کردیگا مگر ذرائع کے مطابق قائم علی شاہ سمری کو وزیراعلی ہاؤس سے نہیں نکلنے دے رہے اور اس سلسلے وہ پراسیکیوٹر جنرل سندھ شہادت اعوان سے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
برآمد کی اجازت دینے کی رپورٹس پر چینی کی قیمتوں میں اضافہ
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
iوزیراعظم محمد میاں شہباز شریف سے گورنرسندھ کی ملاقات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر