سندھ رینجرز کی ڈاکٹر عاصم کی معاملہ پر سندھ حکومت کی بے جا مداخلت اور دباؤ خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر

ہفتہ 19 دسمبر 2015 15:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء) سندھ رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کے معاملے پر سندھ حکومت کی جانب سے بے جا مداخلت اور دباؤ ڈالنے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرادی۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سندھ رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کے معاملے پر سندھ حکومت کی جانب سے بے جا مداخلت اور دباؤ ڈالنے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرادی ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا کہ حکومت سندھ ڈاکٹر عاصم کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے اور گواہوں اور تفتیشی افسر پر دباؤ ڈال رہی ہے، اس کے علاوہ سرکاری وکیل مشتاق درانی کو بھی تبدیل کرنا چاہتی ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر عاصم کیس کے مقدمے کی تفتیش آگے بڑھ رہی تھی تو حکومت سندھ نے اچانک اس کے تفتیشی افسر کو تبدیل کر دیا اور نئے تفتیشی افسر پر دباؤ ڈال کر ڈاکٹر عاصم کو بے گناہ قرار دینے کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کر ا دی۔ عنایت اللہ درانی نے حکومت سندھ سے استدعا کی ہے کہ حکومت سندھ کو مقدمے پر اثر انداز ہونے سے روکا جائے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں