ڈاکٹر عاصم کیس کے پراسیکیوٹر کی متوقع تبدیلی کیخلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر

ہفتہ 19 دسمبر 2015 16:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19دسمبر۔2015ء) رینجرز نے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے کیس کے پراسیکیوٹر کی متوقع تبدیلی کیخلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے جس میں سندھ حکومت کو کیس پر اثر انداز ہونے سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز ڈی ایس آر عنایت اللہ درانی کی جانب سے سابق مشیر پڑولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے کیس میں متعین پراسیکیوٹر کی متوقع تبدیلی کیخلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے ، رینجرز کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت ڈاکٹر عاصم حسین کے کیس پر اثر انداز ہو رہی ہے ، گوا ہوں اور تفتیشی افسروں پر دباؤ ڈال رہی ہے ، ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف دہشت گردوں کو پناہ دینے اور علاج معالجے کے الزام میں مقدمہ درج ہے پراسیکیوٹر کی تبدیلی کیس پر اثر انداز ہونے مترادف ہے ،سندھ حکومت کو کیس پر اثر انداز ہونے سے روکا جائے ، عدالت نے رینجرز کی درخواست منظور کر لی ہے اور فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں