بلاول بھٹو زرداری کا ایم این اے ایاز سومرو کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 19 دسمبر 2015 19:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کے ایم این اے ایاز سومرو کی والدہ کے انتقال پر انتہائی غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی پیغام میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے ایاز سومرو کی والدہ کے انتقال پر سوگوارلواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبروجمیل کی توفیق عطا فرمائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں