کراچی ،آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن رینجرز کے حق میں ریلی ،پاک فوج اور رینجرز زندہ باد کے نعرے

ہفتہ 19 دسمبر 2015 19:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء) رینجرز اختیارات کے معاملے پر تاجروں ،سبزی اور پھل فروشوں اور عوام کے بعد آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن بھی میدان میں آگئی ہے ۔

(جاری ہے)

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہفتہ کو رینجرز اختیارات کے حق میں ریلی نکالی ۔ریلی کے شرکاء نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں ۔آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ریلی کے شرکاء پاک فوج زندہ باد اور رینجرز زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں