ڈاکٹر سید غضنفر علی شاہ خداداد صلاحیتوں کے مالک تھے ، غضنفر شاہ کی جذبہ حب الوطنی نے بہت متاثر کیا ،ان کے نام سے پارک اور شاہراہ منسوب کی جائے،کمشنر شعیب صدیقی، ایڈمنسٹریٹر عبد الراشد ، ندیم شیخ اور دیگر کا پاکستانیز ہیروز ویلفےئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام غضنفر علی شاہ کی برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس سے خطاب

ہفتہ 19 دسمبر 2015 20:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء) سینئر صحافی وکالم نویس اور پاکستانی ہیروز ویلفےئر آرگنائزیش کے بانی و جنرل سیکریٹری ایس ایم سبطین نقوی نے آرگنائزیشن و سجن یونین کے ایم سی کے صدر سید ذوالفقار شاہ کے جواں سال بیٹے سید غضنفر علی شاہ کی پہلی برسی کے موقع پر کمشنر کراچی کے کانفرنس روم میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا ۔

جس میں کمشنر کراچی کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس میں مرحوم کی خدمات کو زبر دست خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر سید غضنفر علی شاہ کاظمی جیسے نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہو تے ہیں ۔ اُن کی موت سے جو خلا پیدا ہواہے وہ پُر نہیں ہو سکتا ۔ اور وہ خداداد صلاحیتوں کے مالک تھے جو اتنی کم عمری میں حب الوطنی کے جذبے سے سر شار تھے ۔

(جاری ہے)

خاص طور پر انہوں نے سبطین نقوی کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ وہ ایسے اجتماعات کا انعقاد کر کے اللہ کی رضا حاصل کر تے ہیں ۔ ایسے لوگ بہت کم ہو تے ہیں جو اپنے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریبا ت کا انعقاد کر تے ہیں ساؤتھ کے ایڈمنسٹریٹر عبد الراشد خان نے کہا کہ ڈاکٹر سید غضنفر علی شاہ کی حب الوطنی نے مجھے بہت متاثر کیا ۔

ندیم شیخ ایڈوکیٹ نے غضنفر علی شاہ کوخراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہ آرگنائزیشن کی جانب سے قرار دا د پیش کی کہ ڈاکٹر سید غضنفر علی شاہ کاظمی کے نام سے کسی کراچی کے پارک یا شاہراہ کا نام منسوب کیا جائے ۔ سلیم مائیکل (کرسچن )منارٹی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ یہ نوجوان بچہ اپنی زندگی میں ڈاکٹر بننے کے لیے تمام تکالیف برداشت کر تا رہا اور اس کا عہد تھا کہ وہ ڈاکٹر بن کر ملک و قوم کی خدمت کرے لیکن زندگی نے وفا نہیں کی وہ آج ہم میں نہیں اس کا عزم ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔

ڈاکٹر اختر ہاشمی نے کہا کہ آرگنائزیشن اپنے ہیروز کو ہمیشہ خراج عقیدت پیش کر تی رہتی ہے اور یہ معصوم ڈاکٹر سید غضنفر علی شاہ ہمارا ہیروتھا جس نے نو عمری سے ہی وطن کے جذبے سے سرشار ہو کر ڈاکٹر بننے کا فیصلہ کیا وہ آخری سانس تک قوم و ملک کی خدمت کے لیے کوشاں رہے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سید غضنفر علی شاہ کو اعلیٰ مقام وسید ذوالفقار حسین شاہ اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ، سید ذوالفقار حسین شاہ نے کہا کہ میرے صاحبزادے سید غضنفر علی بچپن سے ہی میرے ساتھ مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر تا تھا اور وہ میرا سرمایہ تھا جس کے انتقال سے میں اور 80ہزار مزدور محروم ہو گئے ۔

لیکن ہم اس کے مشن کو ہمیشہ جاری رکھتے ہوئے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے رہیں گے اور انہوں نے سبطین نقوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح اُنہوں نے میرے صاحبزادے کیلئے تعزیتی ریفرنس کا اعنقاد کیا میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے ملک کے نامور ڈرامہ نگار ، رائٹر ، ڈرامہ الن نھناسے ملک گیر شہرت پانے والے عظیم اداکار سید کمال حیدر رضوی و ڈاکٹر سید غضنفر علی شاہ (مرحوم )کے درجات کی بلندی کے لیے سورة فاتحہ پڑھی اور اس کی مغفرت کے لیے دعا کی ۔

جبکہ اعجاز ولی ، سید علمدار حسین ، شبیر جدون ، ماسٹر سمبیل ، حبیب الرحمن ، حاجی رئیس بابو ، محمد عارف قادری ، امان اللہ خان ، اے آر وائے کے شہزاد حسین ، سینئر صحافی عبد الجبار ، لالہ عبد الجبار اور دیگر نامور شخصیات نے بھی خطاب کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں