سندھ کے اندر 2013 ء کی طرز کا نیااتحاد قائم کرنے پر اپوزیشن جماعتوں کا فیصلہ

ایم کیو ایم نے حال کوئی فیصلہ نہیں کیا

ہفتہ 19 دسمبر 2015 20:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 دسمبر۔2015ء) سندھ کے اندر 2013 ء کی طرز کا نیااتحاد قائم کرنے پر اپوزیشن جماعتوں نے فیصلہ کرلیا ہے مگر ایم کیو ایم نے تاحال یہ فیصلہ نہیں کیا کہ وہ خود کس جگہ فٹ محسوس کریگی؟ پچھلے دو روز سے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے لیے پیرپگارا اور غلام مرتضیٰ جتوئی کی رہائشگاہوں پر اجلاس ہوئے ہیں جس میں اصولی طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبہ میں صوبائی حکومت کے خلاف موثر اتحاد بنایا جائیگا اس اتحاد نے پہلے مرحلے میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ ضلع سانگھڑ میں تمام اپوزیشن جماعتیں مل کر پیپلزپارٹی کا مقابلہ کریں گی، تاکہ پی پی کو صوبہ کے اندر مشکل وقت دیا جاسکے اور پی پی کے لیے کھلا میدان خالی نہ چھوڑا جاسکے، ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم کو اس اتحاد میں شامل کرنے کے لیے نئے اتحاد نے تفصیلی صلاح مشورے کیے ہیں کیونکہ اس اتحاد کے اہم رکن ذوالفقار مرزا اور ایم کیو ایم کے مابین اختلافات نئی بات نہیں ہیں اس لیے نیا اتحاد اس ضمن میں ذوالفقار مرزا سے صلاح مشورے کے بعد ہی حتمی فیصلہ کریگا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں