یونس خان نے پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے لیے شرائط عائد کردی

ہفتہ 19 دسمبر 2015 21:00

یونس خان نے پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے لیے شرائط عائد کردی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 دسمبر۔2015ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں آئیکون پلیئرز کو شامل نہ کرنے پر پی سی بی سے ناراض نہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں یونس خان نے کہا کہ پی ایس ایل کھیلنا چاہتا ہوں مگر کسی کے انڈر نہیں،محمد عامر کو پاکستان ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ پی سی بی کو کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیملی مصروفیت کی وجہ سے ویمنز کرکٹ ٹیم کی کوچنگ نہیں کرسکتا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں