کراچی میں نیوی کے مڈشپ مین کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ،سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکاء اﷲ اورسعودی عرب کے نیول چیف عبداﷲ السطان کی شرکت

،ہمیں دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرنا ہے، اس سے ہی خطے کو ترقی دی جا سکتی ہے،اتنہا پسندی ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں، سعودی کمانڈر ش

ہفتہ 19 دسمبر 2015 21:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء) کراچی میں نیوی کے مڈشپ مین کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس میں 2 خواتین سمیت 68کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے ، اس تقریب میں چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکا اﷲ نے بھی شرکت کی، جبکہ مہمان خصوصی سعودی عرب کے نیول چیف عبداﷲ السطان تھے۔

(جاری ہے)

عبداﷲ السطان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی ختم کرکے ہی خطے کو ترقی دی جاسکتی ہے،تقریب میں پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کے اہل خانہ بھی شریک تھے ، نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو اعزازات سے بھی نوازا گیا ، اعزاز شمشیر مڈشپ مین ارسلان طارق کو دی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سعودی نیول چیف عبداﷲ السطان نے کہاکہ پاک بحریہ کی تربیت کا معیار قابل تعریف ہے ،ہمیں دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرنا ہے،دہشت گردی ختم کر کے خطے کو ترقی دی جا سکتی ہے،اتنہا پسندی ختم کرنے کے لیے پر عزم ہیں ، اسلام مذہبی ہم آہنگی کا درس دیتاہے پاکستان سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات ہیں فخر ہے کہ اسی اکیڈمی سے پاس ہوا،یہیں خطاب کررہاہوں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں