باسکٹ بال ٹورنامنٹ فائنل مرحلے میں، ٹورنامنٹ کا فائنل کل کھیلا جائیگا

اتوار 20 دسمبر 2015 13:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20دسمبر۔2015ء) باؤنس کلب اورنشتر کلب کمشنر کراچی انٹر کلبز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل کل پیر کو کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

پہلے سیمی فائنل میں باؤنس کلب نے عسکری کلب کو 19-44 پوائنٹس سے شکست دیدی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے عاطف حسین نے11،شاہ میر نے 10اورمبشرحسین نے 8پوائنٹس اسکور کئے۔ دوسریمیچ میں نشتر کلب نے بہادر کلب کیخلاف 30-44پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں