سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں رواں سال جولائی تا نومبر 5.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

برآمدات 25.24 فیصد کمی سے 1.63 ملین ٹن تک محدود ہوگئیں

اتوار 20 دسمبر 2015 16:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 دسمبر۔2015ء) سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں رواں سال جولائی تا نومبر 5.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیمنٹ کی مقامی فروخت رواں سال کے ابتدائی 5ماہ (جولائی تا نومبر) میں15.64فیصد کے سال بہ سال اضافے سے 12.2 ملین ٹن تک پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 5 ماہ میں شمالی علاقے کے ملوں کی مقامی فروخت 14.6 فیصد کے اضافے سے 10.17 ملین ٹن رہی  برامدات 25.24 فیصد کمی سے 1.63 ملین ٹن تک محدود ہوگئیں۔

اس کے ساتھ ساتھ جنوبی علاقوں کے کارخانوں کی مقامی فروخت 21.09 فیصد اضافے کے ساتھ 2.04 ملین ٹن ہوگئی ہے تاہم برامدات 26.58 فیصد کمی سے 0.93 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں