کراچی : ڈاکٹر عاصم حیسن کیس کا پراسیکیوٹر تبدیل ، رینجرز نے پراسیکیوٹر کی تبدیلی چیلنج کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 دسمبر 2015 10:53

کراچی : ڈاکٹر عاصم حیسن کیس کا پراسیکیوٹر تبدیل ، رینجرز نے پراسیکیوٹر کی تبدیلی چیلنج کر دی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 دسمبر 2015ء) : ڈاکٹر عاصم حسین کیس کے پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری کو تبدیل کر کے ان کی جگہ نثار احمد درانی کو تعینات کر دیا گیا ہے . جس کے بعد آج صبح رینجرز نے ڈاکٹر عاصم حسین کیس کے نئے پراسیکیوٹر کی تعیناتی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی.رینجرز کی درخواست کی سماعت جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کرے گا۔

(جاری ہے)

رینجرز کی جانب سے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی گئی۔ یاد رہے کہ حکومت سندھ نے گذشتہ روز پراسیکوٹر مشتاق جہانگیری کو ہٹا کرنثار احمد درانی کوسرکاری وکیل تعینات کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں