ڈاکٹر عاصم حسین کی ممکنہ رہائی، سندھ ہائی کورٹ کے باہر شہریوں کا احتجاج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 21 دسمبر 2015 12:25

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 دسمبر 2015ء) : ڈاکٹر عاصم حسین کی ممکنہ رہائی کے خلاف شہریوں نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر احتجاج شروع کر دیا ہے . سپریم کورٹ کے از خود نوٹس لینے تک شہریوں نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ شہریوں نے رینجرز کے حق میں نعرے بھی لگائے ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی نہیں چلے گی۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے کہا کہ حکومت نے غریب عوام کے لیے الگ اور امیروں کے لیے الگ قانون بنا رکھے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم حسین دہشت گردی کے واقعات اور دہشت گردوں کی معاونت میں ملوث ہیں۔ لہٰذا سپریم کورٹ سے گذارش ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کیس پر سوموٹو ایکشن لے کر ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ سندھ حکومت نے ڈاکٹر عاصم حسین کے پراسیکیوٹر کو تبدیل کر کے ان کی جگہ نثار احمد درانی کو تعین کر دیا تھا . جبکہ اس سے قبل سابق پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری نے ڈاکٹر عاصم حسین کیس میں سندھ حکومت کی مداخلت کا انکشاف کیا تھا.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں