بھارت سے سیریز نہ ہونے پر مایوسی ہوئی، ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں پاکستان کی تنزلی کی وجہ ملک میں کلب لیول کی کرکٹ کا فقدان ہے، مصباح الحق

پیر 21 دسمبر 2015 14:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 دسمبر۔2015ء) ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز نہ ہونے سے مایوسی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

مصباح نے کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی20کرکٹ سیریز کا انعقاد ہوتا تو اس کے اچھے نتائج سامنے آتے، اس سے دونوں ممالک کو بھی فائدہ پہنچتا، مجھے افسوس ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ ممکن نہ ہوسکی،ایک سوال کے جواب میں قومی کپتان نے کہا کہ پی ایس ایل کے انعقاد سے ملک کو فائدہ پہنچے گا، لیگ کے سبب قومی کرکٹ اور کرکٹرز کو بہتر مواقع میسر آئیں گے، میں پی ایس ایل میں کھیلنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں۔

مصباح کا کہنا تھا کہ میں انگلینڈ جاکر کلب کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں تاکہ ڈومیسٹک مقابلوں میں کارکردگی کی بدولت مجھے کاوٴنٹی کرکٹ میں حصہ لینے کا موقع میسر آسکے، انھوں نے کہا کہ میرا فی الوقت کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، جب تک فٹ ہوں،کھیلتا رہوں گا، ایک اور سوال کے جواب میں ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں پاکستان کی تنزلی کی وجہ ملک میں کلب لیول کی کرکٹ کا فقدان ہے، جب تک اس سطح پر مقابلوں کا رحجان پیدا نہ ہوگا اس وقت تک نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آسکتا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں