بابا لاڈلا کے بھائی نے گینگ وار گروہوں کی تمام تفصیلات سے آگاہ کر دیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 21 دسمبر 2015 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔21 دسمبر۔2015ء) لیاری سے گرفتار بابا لاڈلا کے چھوٹے بھائی ذاکر لاڈلا نے گینگ وار گروہوں کی تمام تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری سے گرفتار ملزم ذاکر لاڈلا نے انکشاف کیا ہے کہ میں بابا لاڈلا اور زاہد لاڈلا کے لیاری سے جانے کے بعد گروپ کو منظم کرنے میں مصروف تھا لیکن رینجرز اور پولیس کے چھاپوں سے گینگ وار ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے۔

گینگ وار کے کئی ملزمان بلوچستان، پنجاب اور اندرون سندھ میں روپوش ہیں۔ گینگ وار کے کئی اہم کمانڈرز چمن بارڈر کے اطراف میں موجود ہیں۔ میرا بھائی زاہد لاڈلا آپریشن کے ڈر سے بیرون ملک فرار ہو چکا ہے۔ ذاکر لاڈلا نے بتایا کہ کراچی میں بھتہ خوری کے لئے 12 سے 14 سال کے بچوں کو استعمال کیا جاتا ہے انہوں نے انکشاف کیا کہ ملزمان رابطوں کے لیے فری کالنگ ایپ واٹس اپ استعمال کرتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں