عبدالستارایدھی کی وفات کی خبریں بے بنیاد:ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 21 دسمبر 2015 17:50

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔21 دسمبر۔2015ء) ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کی طرف سے معروف سجامی شخصیت عبدالستار ایدھی کی صحت کی خرابی اور وفات کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی گئی ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان افواہوں پر کان نہ دھریں۔ عبدالستار ایدھی مکمل طور پر صحت یاب ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ عبدالستار ایدھی کی صحت اور درازی عمر کیلئے دعا کریں۔ واضع رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر عبدالستار ایدھی کی موت کی افواہیں گردش کر رہی تھیں جس پر ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کی جانب سے سختی تردید کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں