مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنما نجیب اﷲ خان نیازی شدید علالت کی حالت میں مقامی ہسپتال میں داخل

پیر 21 دسمبر 2015 18:23

مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنما نجیب اﷲ خان نیازی شدید علالت کی حالت میں مقامی ہسپتال میں داخل

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 دسمبر۔2015ء) چیئرمین ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی ڈویژن کے نائب صدر ومرکزی نائب صدر قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان و صدر نظریہ پاکستان فورم کراچی ڈویژن نجیب اﷲ خان نیازی شدید علالت کی حالت میں مقامی ہسپتال( ماماجی ہسپتال واٹر پمپ) میں داخل ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق یونین کونسل ۹ اسلامیہ کالونی ضلع غربی سے کامیاب چیئرمین نجیب اﷲ خان نیازی کو گذشتہ شب اچانک خون کی الٹیاں ہوئیں جس پر فوری طور انھیں مقامی ہسپتال میں پہنچایا گیا ۔ نجیب اﷲ خان نیازی انتخابات مہم کے دوران شدید علالت کے سبب پہلے بھی دس روز ہسپتال میں داخل رہ چکے ہیں لیکن اب اچانک انھیں ہنگامی طور پر شدید علالت کی حالت میں مقامی ہسپتال لے جانا پڑا ۔

(جاری ہے)

جہاں آٗی سی یو میں داخل ہیں ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق انھیں ملیریا کا شدید حملہ ہوا ہے اور ٹائیفیڈ بھی ہے جس کی وجہ سے خون کی الٹیاں ہوئیں تاہم ان کی مکمل سحت یابی کے بارے میں کوئی تشفی جواب نہیں دیا گیا۔ ۔ پاکستان م سلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنان سمیت اہلیاں علاقہ کی بڑی تعداد نجیب اﷲ خان کی عیادت کے سلسلے میں مقامی ہسپتال آرہے ہیں ۔

ہسپتال ذرائع نے اپیل کی ہے کہ ہسپتال میں آئی سی یو میں داخل ہونے کے سبب بڑی تعداد میں عوام اقربا و کارکنان سے ملاقات نہیں کرائی جا سکتی ۔ نجیب اﷲ خان نیازی کے اہل خانہ نے عوام الناس سے چیئرمین نجیب اﷲ خان نیازی کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے اور درخواست کی ہے۔ چیئرمین نجیب اﷲ خان نیازی کی کلی صحت یابی کیلئے قرآن خوانی اور تسبیح تریحمہ کا ورد کیا جارہا ہے ۔ اﷲ تعالی سے شفا کامل کی دعا کی درخواست ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں