کراچی، ڈاؤ یونیورسٹی میں بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کیلئے آن لائن ایپلیکیشن ٹریکینگ سسٹم متعارف
پیر 21 دسمبر 2015 18:23
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 دسمبر۔2015ء) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بیرونِ ممالک میں ملازمت کرنے والے پاکستانی گریجوئیٹس اور ڈاکٹروں کی تعلیمی دستاویزات کی توثیق کیلئے آن لائن ایپلیکیشن ٹریکنگ سسٹم متعارف کرادیا ہے ۔مذکورہ سسٹم کو متعارف کرائے جانے کا مقصد امریکہ، برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں اپنی خدمات انجام دینے والے پاکستانی گریجوئیٹس اور ڈاکٹروں کو اپنی تعلیمی دستاویزات کی تصدیق کیلئے سہولت فراہم کرنا ہے جو کہ اس وقت خاصہ مشکل اور پیچیدہ عمل ہے۔
ان مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاؤ یونیورسٹی نے ایک سافٹ وئیر تیار کیا جس کے ذریعے ڈاکٹرز اپنی اسناد کی تصدیق کیلئے دی گئی درخواست کی مکمل معلومات حاصل کرسکیں گے۔ اس ضمن میں آج بروز پیر ڈاؤ میڈیکل کالج میں ایک افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں اس سافٹ وئیر کو متعارف کروایا گیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر ڈاؤ یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی اراکین سمیت طلباء و طالبات نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مسعودحمید خان نے کہا کہ دورِ حاضر کی جدید ترین ضروریات کو مدّ نظر رکھتے ہوئے عالمی معیار کے تناسب میں بیرونِ ممالک میں خدمات کی انجام دہی میں مصروف ڈاؤ گریجوئیٹس اور ڈاکٹروں کو اپنی تعلیمی اسناد کی توثیق کیلئے راہنمائی فراہم کرنے اور ان کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لئے درکار مطلوبہ رسائی کیلئے جامع حکمت عملی کی تشکیل کرتے ہوئے ایک مربوط نظام بنام آن لائن ٹریکنگ سسٹم متعارف کیا ہے جس کے تحت ڈاؤ گریجوئیٹ اور ڈاکٹرز اپنے قیمتی وقت اور انتظار کی زحمت سے بچتے ہوئے بذریعہ آن لائن سسٹم کے تحت اپنے درپیش مسائل کے حل کیلئے متعلقہ ڈپارٹمنٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔اس موقع پر ڈاؤ میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر جنید اشرف نے بتایا کہ یہ سسٹم بیرونِ ممالک میں ملازمت کرنے والے پاکستانی گریجوئیٹس اور ڈاکٹروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے متعارف کیا ہے۔ اس سسٹم کے درخواست گزار ایک اکاؤنٹ قائم کرسکیں گے تاکہ اس کے ذریعہ وہ اپنی درخواستیں جمع کرواسکیں اور پہلے سے جمع شدہ درخواستوں کی معلومات حاصل کرسکیں گے۔بعد ازں، ڈاؤ یونیورسٹی کے ایڈشنل ڈائریکٹر ایڈمنسٹرشن احمد خان نے سوفٹ وئیر کے بارے میں بتایا۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
گیس،بجلی اور پیٹرول کی بڑھی ہوئی قیمتیں فی الفور واپس لی جائیں، سعید بیگ
عوام کو ملیریا کے مچھروں اور کرپشن کی دیمک سے بچایا جائے، پاسبان
چیئرمین نظام مصطفی پارٹی حاجی حنیف طیب کا جمعہ یوم توبہ ،استغفارکے طورپرمنانے کی اپیل
سمال انڈسٹریز کے ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ، جام اکرام اللہ دھاریجو
بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..
سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے انتخابات 29اپریل کو ہوںگے
کراچی، منظم جرائم چلوانے میں ملوث 34 افسران و اہلکار معطل
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری کا محکمہ بلڈنگ کے منصوبوں کا اچانک دورہ
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
سندھ حکومت کو سرکلر ریلوے کے متاثرین کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت