معروف اداکارہ عائشہ عمر ہسپتال سے گھر منتقل، مداحوں کیلئے فیس بک پر پیغام

muhammad ali محمد علی پیر 21 دسمبر 2015 19:41

معروف اداکارہ عائشہ عمر ہسپتال سے گھر منتقل، مداحوں کیلئے فیس بک پر پیغام
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.21دسمبر 2015 ء) اداکارہ عائشہ عمر ہسپتال سے گھر منتقل کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر گزشتہ ہفتے کراچی سے حیدر آباد ساتھی اداکار اظفر رحمان کیساتھ جاتے ہوئے خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی تھیں۔ اس حادثے میں عائشہ عمر کو شدید چوٹیں آئی تھیں جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اب عائشہ عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری کیے گئے پیغام میں بتایا ہے کہ 3 دن ہسپتال میں قیام کے بعد انہیں اب گھر بھیج دیا گیا ہے۔ ان کا دایاں بازو فریکچر ہوا ہے ۔عائشہ نے بتایا ہے کہ انہوں نے آخری 3 روز انتہائی تکلیف میں گزارے ہیں۔ کراچی سے حیدر آباد جاتے ہوئے ان کی گاڑی کو 2 ٹرکوں کی جانب سے ٹکر ماری گئی تھی جس کے باعث ان کی گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی تھی۔ حادثے کے بعد شدید زخمی ہو جانے کے باوجود وہ بے ہوش نہیں ہوئی تھیں۔ ان کا اور اظفر رحمان کا اس حادثے میں بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔ وہ اتنے خوفناک حادثے میں اپنی زندگی بچ جانے پر خدا کا جتنا شکر ادا کریں وہ کم ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں