شہید بے نظیر بھٹوکی برسی شایان شان منائیں گے، وسیم گبول

پیر 21 دسمبر 2015 21:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 دسمبر۔2015ء ) پاکستان پیپلزپارٹی یوسی 25پی ایس118کے صدر وسیم گبول نے کہاہے کہ شہیدمحترمہ بے نظیر بھٹوکی برسی انتہائی شان وشوکت اور شایان شان طریقے سے منائیں گے۔یہ بات انہوں نے گلشن اقبال میں برسی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شہید محترمہ نے جیالوں کو عزت سے جینے کا ڈھنگ سکھایا،وطن عزیز پاکستان میں آج جس طرح انارکی اور افراتفری پھیلی ہوئی ہے محترمہ کے دورمیں ملک کواس قسم کے حالات کا سامنانہ تھا۔

آج بھی وطن کو بے نظیر بھٹوجیسی نڈراور بے باک قائد کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ شہید محترمہ کی نشانی بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلزپارٹی ایک مرتبہ پھر ملک بھر میں راج کرے گی۔اگر پاکستان کو ترقی سے ہمکنارکرناہے تو بلاول بھٹوزرداری کو لاناہوگا۔اس موقع پر برسی کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیااور فیصلہ کیاگیاکہ کراچی سے قافلے کی صورت میں لاڑکانہ روانہ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں