پاکستان تحریک انصاف کراچی آج رینجرز اختیارات میں کمی کے خلاف سندھ اسمبلی کا گھیراؤ کرے گی

سندھ حکومت اپنی کرپشن اور سیاہ کرتوطوں پر پردہ ڈالنے کے لیے رینجرز کے اختیارات کو سلب کر رہی ہے، سبحان علی ساحل، راجہ اظہر

پیر 21 دسمبر 2015 21:36

پاکستان تحریک انصاف کراچی آج رینجرز اختیارات میں کمی کے خلاف سندھ اسمبلی کا گھیراؤ کرے گی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی آج بروز منگل رینجرز اختیارات میں کمی کے خلاف سندھ اسمبلی کا گھیراؤ کرے گی ۔ کراچی کا امن رینجرز کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت دئیے گئے خصوصی اختیارات کے باعث بہتر ہو اہے ۔ سندھ حکومت اپنی کرپشن اور سیاہ کرتوطوں پر پردہ ڈالنے کے لیے رینجرز کے اختیارات کو سلب کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کراچی کے رہنما سبحان علی ساحل ، راجہ اظہر خان ، ریاض حیدر ، سرور راجپوت ودیگر نے مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں تاجر برادری ، ٹرانسپورٹرز سے ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر تمام رہنماؤں نے پی ٹی آئی کو اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے آج ہونے والے احتجاج میں بھر پور شرکت کا اعلان بھی کر دیا ۔

تحریک انصاف کے کارکنان پاسپورٹ آفس سے سبحان علی ساحل ، راجہ اظہر خان و دیگر کی قیادت میں سندھ اسمبلی جائیں گے ۔تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سندھ گورنمنٹ کو خبردار کر تے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے پُر امن احتجاج میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی گئی یا ریاستی مشینری کو استعمال کیا گیا تو پھر احتجاج نہیں ملک بھر میں تحریک کا آغاز ہو جائے گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں