سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 66 بھارتی ماہی گیر گرفتار،ی ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے10لانچیں تحویل میں لے لیں

پیر 21 دسمبر 2015 21:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 دسمبر۔2015ء) میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 66 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے ان کی 10 لانچیں بھی تحویل میں لے لیں،ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے شکار کرنے والے 66 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے ان کی 10 لانچیں بھی تحویل میں لے لی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق گرفتار بھارتی ماہی گیروں کو ڈاکس تھانے میں منتقل کر دیا گیا ہے،واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر 20 ماہی گیروں کو گرفتار کر کے 3 لانچوں کو تحویل میں لے لیا تھا۔ اکتوبر میں بھی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے 27 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں