انٹر اسکولز سائنسی نمائش کے یادگاری کلینڈر کا اجراء اچھی کاوش ہے ،محفوظ یار خان ایڈوکیٹ

ایم سی این کی جانب سے کیلنڈرکے اجراء کابنیادی مقصد طلباء اور طالبات کی حوصلہ افزائی کرناہے،سید اسلم علی فکری

پیر 21 دسمبر 2015 22:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 دسمبر۔2015ء) مہران کمیونیکیشن نیٹ ورک، ایم سی این بزنس گروپ کے تحت انٹراسکولز سائنسی نمائش 2015ء کی تصاویر پرمبنی دیدہ زیب اور خوبصورت کیلنڈرکی تقریب رونمائی کا انعقاد آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ہوا،تقریب کے مہمان خصوصی معروف قانون دان ،مصنف آئین پاکستان، صدر ایمیٹی انٹرنیشنل پاکستان ،سرپرست ایم سی این ڈاکٹرمحفوظ یارخان ایڈوکیٹ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہاکہ مہران کمیونیکیشن نیٹ ورک جس طرح گزشتہ چودہ سالوں سے اپنی مدد آپ کے تحت پروگرام آرگنائزنگ ونشرواشاعت کے ذریعے قوم میں جذبہء حب الوطنی بیدارکرنے ، تعلیمی شعور وتعمیر وطن کا جذبہ پیداکرنے ، اکابرین ملت کی جدوجہداور ان کے کارناموں کو عوام الناس خصوصاً نوجوان نسل میں اجاگر کرکے ملک وقوم کی بقاء کی جدوجہد اور اپنے ذیلی ادارے ایم سی این بزنس گروپ کے تحت تعلیم کے فروغ اور بیروزگارافراد خصوصاً طلباء وطالبات کو حصول تعلیم میں معاونت فراہم کرنے کے لئے انہیں باعزت روزگارفراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے وہ لائق تحسین اور دیگر سماجی اداروں کے لئے قابل تقلید مثال ہے، اسی طرح سال نوکے موقع پر سائنسی نمائش 2015ء کے یادگاری کیلنڈر کا اجراء بھی ایک اچھی کاوش ہے ، میں ادارے کی علمی ،ادبی، سماجی سرگرمیوں اور کیلنڈر کے اجراء پر ادارے کے بانی سید اسلم علی فکری، چیئرمین پروفیسرصفدر علی خان، شاہد مرزا، ایم شکیل قاسمی، غلام مصطفےٰ ، مجیب الرحمان شامی، محمدخالد، میڈم رخسانہ خان، ایم اے خان نعیم، محمدواثق حسین، فرید احمد، ذوالفقارحیدرپرواز ودیگر عہدیداران وممبران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتاہوں،اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے سید اسلم علی فکری نے ادارے کے سرپرست محفوظ یارخان ایڈوکیٹ اور تقریب میں شریک دیگر افراد کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سرجانی جیسے علاقے میں ادارے کے ایجوکیشن پروجیکٹ الرحمان گرامر اسکول سیکٹر7-Bسرجانی کیمپس کو انٹراسکولزسائنسی نمائش کے انعقاد کا اعزاز حاصل ہوا، اس تاریخ سازنمائش میں شہر قائد کراچی کے بیس سے زائد اسکولوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ان اسکولز کے طلباء وطالبات کے بنائے ہوئے 55پروجیکٹس نمائش کے لیئے رکھے گئے تھے۔ سینکڑوں افراد نے نمائش گاہ کادورہ کیااور طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی فرمائی ،اس نمائش کو تاریخ ساز بنانے اور طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے مہران کمیونی کیشن نیٹ ورک کی جانب سے نمائش کی تصاویر پر مبنی کیلنڈرکے اجراء کا بنیادی مقصد بھی نمائش میں حصہ لینے والے طلبہ طالبات کی حوصلہ افزائی کرناہے، یہ ایک تاریخی کیلنڈر نمائش میں حصہ لینے والے اسکولز اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اعلیٰ عہدوں پر فائز سرکاری وغیر سرکاری شخصیات کو دینے کے ساتھ ساتھ ملک کی جامعات کو بھی دیاجائے گا، تاکہ طلبہ اور طالبات میں مقابلے کا رجحان پیداہو۔

تقریب کے اختتام پرشہدائے سانحہء پشاور، سانحہء سقوط مشرقی پاکستان،پاک افواج اور ملکی سلامتی کے دعاکی گئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں