سندھ اسمبلی ، شہید بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور

منگل 22 دسمبر 2015 17:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء) سندھ اسمبلی نے منگل کو ایک قرارداد اتفاق رائے سے منظور کرلی ،جس میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

قرارداد میں کہا گیا کہ یہ اسمبلی پاکستان کی دو مرتبہ منتخب ہونے والی وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو 27دسمبر پر ان کے یوم شہادت کی مناسبت سے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتا ہے اور یہ قراردیتا ہے کہ جمہوری ،خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کے لیے محترمہ کے وژن پر عمل کیا جائے گا ۔

یہ قرارداد پیپلزپارٹی کی خاتون رکن خیرالنساء مغل نے پیش کی تھی ،جس پر دیگرا رکان کے بھی دستخط تھے ۔قرارداد کی منظوری کے بعد ڈپٹی اسپیکر سیدہ شہلا رضا نے اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں