بجٹ خسارے میں کمی اور زرمبادلہ میں اضافے کے بغیر معیشت کی ترقی ناممکن ہے،سینیٹر حاجی غلام علی ، میاں زاہد حسین
منگل 22 دسمبر 2015 18:50
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء) سابق صدرایف پی سی سی آئی، بزنس مین پینل خیبر پختونخواہ کے صدراور صدارتی امید وارسینیٹر حاجی غلام علی اورپاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، بزنس مین پینل کے فرسٹ وائس چیئر مین ، سابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے مشترکہ بیان میں حکومت پر ایک بار پھر زور دیا ہے کہ کہ وہ پاکستان کی معیشت کو صحیح راہ پر گامزن کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کرے ۔
انہوں نے بتایا ہے کہ معاشی اصلاحات ، بجٹ خسارے میں کمی اور غیر ملکی زرمبادلہ اس وقت کی اشد ضرورت ہیں۔انہوں نے اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کر تے ہوئے بتایا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی باوجود پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھتا جارہا ہے جس کی بنیادی وجہ برآمدات کی کمی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ اگر یہ تاریک صورتحال بر قرار رہی تو نتیجہ ماضی قریب میں لگائے جانے والے 40ارب روپے کے ٹیکسس کے مقابلے کئی گنا زیادہ ہوگا۔
حاجی غلام علی اور میاں زاہد حسین نے اپنے مشتر کہ بیان میں تجارت کے تمام اداروں میں کا ر کردگی کا معیار قائم کرنے اور ان پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ تجارتی وزارت چند لوگوں کے ہاتھوں یرغمال محسوس ہوتی ہے اور اس کا "سب چلتا ہے "والے رویے سے بزنس کمیونٹی اور عام عوام دونوں مشکلات کا شکا ر ہیں۔برآمدات کے معاملے پر حکومت کی رٹ چیلنج کی جا رہی ہے اور اب حکومت کوان نااہل عنصرکے خلاف اپنی طاقت کا بھر پور مظاہرہ کرنا ہوگا۔سینیٹر حاجی غلام علی اور میاں زاہد حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ڈیپ میں اعزازی کے بجائے مستقل بھر تی کی جائے تاکہ برآمدات میں اضافہ ہو سکے ۔دونوں رہنماؤں نے ٹی ڈیپ کے سر براہ کی کارکردگی پر نا گواری کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹی ڈیپ پاکستان کے مفادات کا دفاع کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے جسکی واضح مثال یہ ہے کہ جنوبی افریقہ نے پاکستان کی سیمنٹ برآمدات پر ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کردی ہے۔ پو لینڈاب پاکستان سے چاول برآمد کرنے کا خواہاں نہیں ہے نہ صرف برآمدات کے شعبے کو نقصان پہنچایا گیا ہے بلکہ علاقائی سطح پر بھی موجود صنعتوں کو تباہ کرنے میں بھی کوئی کسرنہیں چھوڑی گئی ۔پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کا بارہویں سارک ٹریڈ فیئر کے موقع پر احتجاج کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں۔ سینیٹر حاجی غلام علی اور میاں زاہد حسین نے حکومت کو میرٹ کو ترجیح دینے کا مشورہ دیا ہے تاکہ حقیقی تاجر معیشت کی ترقی اور معاشی اصلا حات میں حصہ ڈال سکیں ۔ برآمدات میں اضافے کے باعث غیر ملکی مالیاتی اداروں سے قرضوں کی ضرورت کم ہو جائے گی جس سے بجٹ خسارہ کم ہو گا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
oجامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
ج*کراچی،عربی سکھانے کا سینٹر قائم، اماراتی قونصل جنرل نے افتتاح کردیا
{سندھ ہائیکورٹ، بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم
نیب احتساب کی بجائے عملی طور سیاسی انتقام کا ادارہ بن چکا ہے۔جماعت اسلامی
محمد حسین محنتی کا عالمی مجلس ختم نبوت سندھ کے امیر کی وفات پر اظہار تعزیت
جماعت اسلامی کا مسلح ڈکیتیوں کے خلاف ایس ایس پی آفسز کے باہر احتجاجی مظاہرو ں کا اعلان
صوبائی وزیر ثقافت، سیاحت، نوادرات و آرکائیوز سندھ سید ذوالفقار علی شاہ سے اقوام متحدہ کی تعلیمی سائنسی ..
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
اسٹریٹ کرائم کے معاملے پر سیاست سے گریز کیا جائے، تیمور علی مہر
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے بول نیوز دفتر کا دورہ
کپاس کے پیداواری اہداف کا تعین نہیں ہو سکا، اسٹیک ہولڈرز میں تشویش کی لہر
سندھ میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیزہ دریافت
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت