عوامی خدمت کے امور میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا،ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی غلام رسول

منگل 22 دسمبر 2015 19:13

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 دسمبر۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی غلام رسول نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے سب کو مل جل کر ڈی ایم سی کورنگی کی بہتری اور فلاح کے لئے اپنا کر دار ادا کرنا ہے۔ڈی ایم سی کورنگی کے ماحول کو صاف ستھرا اور خوشگوار بنانے کے لئے ہر فرد اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے ۔

خاص طور پر ربیع الاول کے مہینے میں عوام الناس کو تمام تر بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔شاہراہوں،گلیوں،محلوں اور بازاروں کو صاف ستھرا رکھا جائے ۔ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی غلام رسول نے چارج سنبھالنے کے بعد تینوں زونز کے اعلی افسران کے ہمراہ تعارفی نشست اور کورنگی وشاہ فیصل میں عید میلاد النبی اورکرسمس کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے کیئے گئے دورے کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی خدمت کے امور میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔عوام کو تمام تر بلدیاتی سہولیات کی بروقت فراہمی کے لئے اقدامات کو بھر پور طریقے سے انجام دیا جائے۔تمام محکمے اپنی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بناتے ہوئے ڈی ایم سی کورنگی کی مثالی بنانے میں اپنا کر دار ادا کریں۔اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے عوامی خدمت کے کاموں کو بھرپور طریقے سے انجام دیا جائے۔

12ربیع الاول اور کرسمس کی آمد آمد ہے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اپنے شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جائے۔ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی غلام رسول نے کہا کہ عید میلاد النبی کے موقع پر خصوصی طور پر صفائی ستھرائی کے کاموں اور ماحول کو خوبصورت اور خوشگوار رکھنے کے لئے عبادت سمجھ کر اپنے امور کی انجام دہی کی جائے۔اس موقع پر ان کو علمائے اہل سنت کی جانب سے بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی پر ہارپہنانے کے ساتھ ساتھ مٹھائی بھی کھلائی گئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں