کراچی، مصباح الدین فرید کا 12 ربیع الاوّل کے روز فراہمی و نکاسی آب کے انتظامات و اقداما ت کا جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ

منگل 22 دسمبر 2015 21:57

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔22 دسمبر۔2015ء ) وزیر بلدیات و چیئر مین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ جام خان شوروکی ہدایت پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈکے منیجنگ ڈائریکٹرمصباح الدین فریدنے 12 ربیع الاوّل کے دن فراہمی و نکاسی آب کے انتظامات و اقداما ت کا جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تاکہ جلو س اور جلسوں کے مقامات پر ہنگامی ڈیو ٹی انجام دینے والے تمام شعبوں کے سلسلے میں کو ئی شکایت پیدا نہ ہو اور فراہمی و نکاسی آب کی سہولتوں کو یقینی بنانے کے لئے نگہداشت کی جاسکے ان کے ہمراہ ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز اور متعلقہ ضلعی چیف انجینئرز بھی تھے ،دورہ کے مو قع پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ 12 ربیع الاوّل کے دن جس علاقے سے فراہمی و نکاسی آب کے سلسلے میں کو ئی شکایت پیدا ہوئی تو اس کاذمہ دار متعلقہ چیف انجینئر ہو گا،انہوں نے پہلے مر حلہ میں خاص طور پر ملیر اور کو رنگی کے تفصیلی دورہ کے دوران ملیر اور کورنگی میں صورتحال کی ابتری کا نوٹس لیتے ہوئے عملہ کی سختی سے سرزنش کی اور صورتحال کو فوری توجہ دینے اور سیوریج وفراہمی آب کو بہتر کر نے کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں کوئی کو تاہی بر داشت نہیں کی جائیگی، انہوں نے دوسرے مرحلہ میں مختلف علاقوں کے دورہ کے مو قعہ پر افسران سے کہا کہ جمعرات12 ربیع الاوّل کو مساجد اور جلوسوں کے راستوں کے اطراف فراہمی و نکاسی آب کے انتظامات ہنگامی بنیادوں پر کر لئے جائیں ، انہوں نے تما م چیف انجینئرز کو خاص طور پر ہدایت کی ہے کہ وہ ہر علاقے کے متعلقہ اسٹاف اور فیلڈ افسران سمیت فراہمی و نکاسی آب کے عمل کی خود نگرانی کریں اور جلوسوں کے راستوں کے انتظامات کا جائزہ لینے اور اقدامات کے لئے منتظمین سے بلاتاخیر ملاقات کریں اور ان سے مستقل رابطہ میں رہیں،انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کے دوران کسی علاقے سے فراہمی و نکاسی آب سے متعلق کو ئی شکایت مو صول نہیں ہو نی چاہئے لہٰذا تمام چیف انجینئر اپنے مو بائل کھلے رکھیں،انہوں نے کہا کہ مساجد اور بالخصوص جلوسوں کی گزر گاہوں ایم اے جناح روڈ،بو لٹن مارکیٹ، کھارادر، لائٹ ہاؤس،لیاقت آباد، لانڈھی ،شاہ فیصل کالونی،نیو کراچی ، اور اورنگی میں فراہمی و نکاسی آب کی لائنو ں کی نگرانی کو یقینی بنایاجائے ،جلوسوں کے تمام راستوں پر واقع ایسے مین ہولز جن پر ڈھکن نہ ہوں تر جیحی بنیادوں پر فوری ڈھکن لگا دئے جائیں تاکہ کسی حادثہ کا خطرہ نہ رہے،ان راستوں پر سیوریج اور پانی کی لائنوں سے رساؤ کے مکمل خاتمہ کو بھی یقینی بنایا جائے مساجد سمیت جلسوں اور جلوس کے شرکاء کو ٹینکرز سے پانی فراہم کیاجائے، نکاسی آب کے عملہ کو الرٹ رکھا جائے سیوریج کی لائنوں پر کڑی نگا ہ رکھیں اور کسی قسم کی شکایت پید اہو نے کی صورت میں اس کا فوری ازالہ کیاجائے ،انہوں نے نکاسی وفراہمی آب کے سلسلے میں ہونیوالے اقدامات کی مو ثر نگرانی کی ہدایت بھی کی، انہوں نے چیف انجینئر الیکٹریکل و میکنیکل کو ہدایت کی کہ سیو ریج پمپنگ اسٹیشن پر مستعد اور چاک و چو بندعملہ کی مو جو دگی کو یقینی بنائیں ہر فوکل پوا ئنٹ پر جیٹنگ ، راڈنگ اور وینچنگ مشینوں کی مو جو دگی کو بھی لازمی یقینی بنائیں تاکہ اوور فلو کی کسی ممکنہ شکایت کا فوری ازالہ کیاجاسکے، انہوں نے ہدایت کی کہ جہاں کہیں بھی پمپس یا مشینری کے استعمال کی ضرورت ہو پیٹرول و ڈیزل کا اضافی کوٹہ فراہم کیا جائے تا کہ فیول نہ ہونے کے باعث کوئی دشواری لاحق نہ ہو۔

#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں