کراچی ایئرپورٹ سے 5ہزار سال پرانے گندھارا تہذیب کے نوادرات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، عالمی مارکیٹ میں ان نوادرات کی مالیت ایک ارب روپے ہے

چیف کلکٹر کسٹمز زاہد کھوکھرکی پریس کانفرنس

منگل 22 دسمبر 2015 22:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء) چیف کلکٹر کسٹمز زاہد کھوکھرنے کہا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ سے 5ہزار سال پرانے گندھارا تہذیب کے نوادرات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، عالمی مارکیٹ میں ان نوادرات کی مالیت ایک ارب روپے ہے۔ وہ منگل کو یہاں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ سے 5ہزار سال پرانے نوادرات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، یونانی اور گندھارا آرٹ کے نوادرات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت ایک ارب روپے ہے۔

چیف کلکٹر کسٹمز نے کہا کہ 17دسمبر کی رات کو کراچی ایئرپورٹ سے کارروائی کرتے ہوئے نوادرات پکڑے گئے، یہ نوادرات تھائی ایئرلائنز کے ذریعے تھائی لینڈ سمگل کئے جا رہے تھے، نوادرات منتقل کرنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا گیاجن ہیں بعد ازاں تھائی لینڈ حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوادرات جلد میوزیم کے حوالے کر دی جائیں گی، ان نوادرات میں گندھارا دور کے زیورات، برتن اور میوزک کے آلات شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں