کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما عامر خان کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 دسمبر 2015 12:25

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 دسمبر 2015 ء) : انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما عامر خان کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے متحدہ عرب امارات جانے کے لیے درخواست دائر کر رکھی تھی . اے ٹی سی نے عامر خان کو 20 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکوں کے عوض بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی . عدالت نے حکم دیا کہ عامر خان 11 جنوری کو وطن واپس آ جائیں.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں