یونس خان نے آئی سی سی سے ٹیسٹ کیلئے یکساں معیار کی اچھی پچز بنانے کا مطالبہ کر دیا

بدھ 23 دسمبر 2015 14:56

یونس خان نے آئی سی سی سے ٹیسٹ کیلئے یکساں معیار کی اچھی پچز بنانے کا مطالبہ کر دیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 دسمبر۔2015ء) پاکستان کے کامیاب ترین بیٹسمین یونس خان نے آئی سی سی سے ٹیسٹ کیلئے یکساں معیار کی اچھی پچز بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر معیاری وکٹوں سے ٹیسٹ کر کٹ کونقصان پہنچ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ بیٹسمین نے کہاکہ غیرمعیاری وکٹیں طویل دورانیے کی کرکٹ کیلئے انتہائی نقصان دہ ہیں۔

بھارت ،جنوبی افریقا کی حالیہ سیریز میں وکٹیں پانچ روزہ کرکٹ کے معیار کی نہیں تھیں جس کی وجہ سے میچز تین روز میں ختم ہوئے۔ وکٹ پہلے ہی روز سے ٹرن لے رہی تھی جس سے میچز یک طرفہ ہوگئے۔سری لنکا کے خلاف نیوزی لینڈ نے بھی ایسے ہی تجربات کئے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ میں بھی اب باؤنسی وکٹیں نہیں بنتیں جس کے ٹیسٹ کرکٹ پرمنفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی چمک ٹیسٹ کرکٹ پر اثر انداز ہورہی ہے۔ بلاشبہ مختصر طرز کی کرکٹ سے دنیابھر میں کھیل کی مقبولیت میں اضافہ ہواہے۔ لیکن اس کے منفی اثرات بھی پڑے ہیں۔زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد تیکنیکی طور پر عمدہ بیٹسمین سامنے نہیں آ رہے۔یونس خان نے کہا کہ پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹنگ میں شمولیت کی خواہش نہیں تھی۔کپتانی یا کوئی اور ذمہ داری دی جاتی توبخوشی قبول کرلیتے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں