سندھ ہائی کورٹ، ایان علی کی ای سی ایل سے نام خارج کرنے کی درخواست ملتوی

بدھ 23 دسمبر 2015 15:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 دسمبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی کی ای سی ایل سے نام خارج کرنے کی درخواست کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی ہے ۔بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں ماڈل ایان علی کی ای سی ایل سے نام داخل کرنے کی درخواست کی سماعت کی گئی۔ اس موقع پر ایان علی بھی عدالت میں موجود تھیں۔

(جاری ہے)

ایان علی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت سے میری ضمانت ہوچکی ہے مجھے بیرون ملک جانا ہے۔ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے عدالت سے استدعاکی کہ ایان علی کی والدہ بیمار ہیں ان کے بیرون ملک بزنس رابطے خراب ہو رہے ہیں۔ حکومت ہمیں خوار کر رہی ہے ۔ طرفین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں