ایم کیو ایم رہنماء عامر خان کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

عامر خان 11جنوری کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہوں، عدالت کا حکم

بدھ 23 دسمبر 2015 15:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 دسمبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)رہنما عامر خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 2 ہفتوں کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔ بدھ کوانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں عامر خان کی جانب سے بیرون ملک جانے کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کی گئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے عامر خان کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ایم کیو ایم رہنما کو 20 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض 10 جنوری تک بیرون ملک جانے کی اجازت دے دیتے ہوئے حکم دیا کہ عامر خان 11 جنوری کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہوں۔ایم کیو ایم رہنما عامر خان نے عدالت میں متحدہ عرب امارات جانے کیلئے درخواست دائر کر رکھی تھی ،ان پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد ہے۔واضح رہے کہ عامر خان کو رواں برس مئی میں دہشت گردوں کی معاونت کے الزام میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس حوالے سے کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں