رینجرز اختیارات کا معاملہ پر بات کرنا سپیکر کے دائرہ اختیار میں نہیں ،اداروں کو آئین ، قانون کے مطابق کام کرنا چاہیے،سپیکر قومی اسمبلی

بدھ 23 دسمبر 2015 15:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 دسمبر۔2015ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے کہاہے کہ رینجرز اختیارات کا معاملہ پر بات کرنا اسپیکر کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے تاہم اداروں کو آئین اور قانون کے مطابق کام کرنا چاہیے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے بدھ کو سندھ اسمبلی کا دورہ کیا اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک باالخصوص کراچی آپریشن اور باہمی دلچسپی کے مختلف امورپر تبادلہ خیال کیاگیا۔قبل ازیں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے ایاز صادق کو خوش آمدید کہا اور سندھ اسمبلی کی عمارت کا دورہ بھی کرایا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسپیکر غیر جانبدار ہوتا ہے قانون سازی کا کام حکومتوں کا ہوتا ہے لہٰذا رینجرز اختیارات پر بات نہیں کرونگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تمام اداروں کو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر آئین اور قانوں کے مطاق کام کرنا چاہئے۔ایاز صادق نے کہا کہ انتخابی اصلاحاتی کمیٹی دھرنوں کی نظر ہوگئی ہے لیکن وزیر اعظم کی ہدایت پر دوبارہ اپنا کام شروع کررہی ہے چند ماہ میں کمیٹی اپنا کام مکمل کرکے رپورٹ وزیر اعظم کو بھیج دے گی۔انہوں نے کہاکہ وہ آغا سراج درانی کی دعوت پر سندھ اسمبلی کا دورہ کرنے آئے ہیں تمام صوبوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں کیوں کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کا کردار بڑے بھائی کا ہوتا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں