کراچی : بسمہ کی ہلاکت پر ایم کیو ایم کا سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروانے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 دسمبر 2015 18:16

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 دسمبر 2015 ء) : بلاول بھٹو زرداری اور سائیں سرکار کے پروٹوکول کی بھینٹ چڑھنے والی 10 ماہ کی شیر خوار بچی بسمہ کی ہلاکت پر ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروانے کا فیصلہ کیا ہے .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ پروٹوکول کی وجہ سے بسمہ کی ہلاکت افسوسناک ہے . انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے نام پر وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کیا جانا چاہئیے. کراچی کے سول اسپتال میں بلاول بھٹو زرداری کی آمد پر پروٹوکول کے پیشٍ نظر اسپتال کے دروازے بند کر دئے گئے جس کے باعث بسمہ کو بر وقت طبی امداد نہ مل سکی اور جاں بحق ہو گئی.

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں