بچی کی ہلاکت کا واقعہ افسوسناک ہے چیف جسٹس سندھ نوٹس لیں، طارق چاندی والا

سول ہسپتال کے نئے سینٹر کا افتتاح فیتہ کاٹ کر نہیں بچی کی جان لیکر کیا گیا ،جوائنٹ سیکریٹری پاسبان پاکستان پروٹوکول لیکر چلنے والے حکمران اور سیاستدانوں سے شہری اپیل کرتے ہیں کہ وہ سڑکوں پر نہ آئیں ، زاہد جمیل

بدھ 23 دسمبر 2015 19:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 دسمبر۔2015ء) پاسبان پاکستان کے جوائنٹ سیکریٹری طارق چاندی والا اور پاسبان کے رہنما زاہد جمیل نے سول ہسپتال میں نئے سینٹر کے افتتاح کے موقع پر سخت سیکوریٹی کے باعث معصوم بچی بسمہ کی ہلاکت کے واقع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وی آئی پی پروٹوکول لینے والے حکمرانوں اور سیاستدانوں سے کراچی کے شہری یہ اپیل کرنے پر مجبور ہوئے ہیں کہ وی آئی پی پروٹوکول لینے والے سڑکوں پرنہ آئیں ان کے سڑکوں پر آنے سے عوام کو بدترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان کی افتتاحی تقاریب شہریوں کی موت کا سبب بنتے ہیں ،سول ہسپتال کے نئے سینٹر کا افتتاح فیتہ کاٹ کر نہیں بلکہ ایک معصوم بچی کی جان لیکر کیا گیا ہے اور اس واقع کا ذمہ دار سخت سیکوریٹی میں آنے والے حکمران ،سیاستدان اور ہسپتال کی انتظامیہ ہے جن حکمرانوں کو اپنے شہریوں اور مریضوں کا خیال نہ ہو ان حکمرانوں سے خیر کی امید رکھنا کیسے ممکن ہے ،پاسبان رہنماؤں نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے اس واقع کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ اور سیکوریٹی پلان بنانے والوں کی ذمہ داری تھی کہ وہ مریضوں کو متبادل راستہ دکھانے کیلئے بورڈ آویزاں کرتے

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں