کرا چی ،حکو مت سندھ نے نیب اور ایف آ ئی اے کی تحقیقا ت کے بعد رواں سا ل کی 24 ہزار ایکڑ ز مین کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی

اس کے با رے میں نیب کو با ضا بطہ طو ر پر آ گاہ کر دیا گیا

بدھ 23 دسمبر 2015 21:30

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء) حکو مت سندھ نے نیب اور ایف آ ئی اے کی تحقیقا ت کے بعد رواں سا ل کرا چی کی24ہزار ایکڑ ز مین کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی ہے اوراس کے با رے میں نیب کو با ضا بطہ طو ر پر آ گاہ کر دیا ہے آ ن لا ئن کو مو صول ہو نے وا لے دستا و یزات کے مطا بق حکو مت سندھ نے2008ء سے2015ء تک7بر سوں میں مجمو عی طو رپر28ہزار ایکڑ ز مین کی الا ٹمنٹ کر دی ہے جس پر جب نیب اور ایف آ ئی اے نے تحقیقا ت کی تو بہت بڑ ے اسکینڈل سا منے آ ئے جس میں کئی شخصیا ت کے نا م سا منے آ گئے اور تقر یبا38سیا ستدان،سر کاری افسران،پو لیس اور کا رو با ری شخصیا ت کے نا م سا منے آ گئے تو حکو مت سندھ نے ڈا کٹر عا صم حسین کے کیس کو مد نظر ر کھتے ہو ئے فو ری طو ر پر24ہزار ایکڑکی الاٹمنٹ منسوخ کر دی ہے اور اس کی تحر یری اطلا ع نیب اور ایف آ ئی اے کو بھی دے دی ہے یہ الاٹمنٹ سیکر یٹری لینڈ یو ٹیلا ئیز یشن بو رڈ آ ف ر یو نیو نے منسو خ کر کے جنو بی ملیر،غر بی اور شر قی اضلا ع کے ڈ پٹی کمشنر ز کو د ے دی ہے اور انہیں متنبہ کیا ہے کہ وہ اس ضمن میں ر یو نیور یکا رڈ درست کر لیں نیب ذ را ئع کے مطا بق دس سے با رہ کھرب رو پے کی لین دین ان ز مینوں کی الا ٹمنٹ پر ہو ئی اور اب یہ ر قم ڈو ب گئی ہے اب حکو مت سندھ اس اہم مسئلہ پر خا موشی اختیا ر کر لی ہے جن کی الا ٹمنٹ منسوخ ہو ئی ہے وہ بلا ول ہا ؤس اور د بئی کے چکر لگا ر ہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں