کراچی،پاکستانی نوجوان دانیال جمیل موبائل اپلیکیشن “OHLALA” تیار کرنے پر “فوربز” پروگرام کے تحت ٹاپ 30 باصلاحیت کاروباری شخصیات کی فہرست میں شامل

بدھ 23 دسمبر 2015 21:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء) اٹھائیس سالہ ہونہار پاکستانی نوجوان دانیال جمیل کو موبائل اپلیکیشن “OHLALA” تیار کرنے پر امریکا کے مشہور بزنس میگزین “فوربز” کے پروگرام کے تحت دنیا کے 30 سال سے کم عمر والے ٹاپ 30 باصلاحیت کاروباری شخصیات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔فوربز میگزین کی طرف سے ہر سال دنیا بھر سے بہترین صلاحیتوں کے حامل نوجوانوں کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

رواں سال 2015 میں دانیال جمیل کو یہ اعزاز دنیا کی مشہور جامعات اور ان کے کیمپس کی معلومات، معروف تعلیمی اداروں و طلباکے باہمی روابط، اعلیٰ تعلیم کے حصول کے ذرائع اور دیگر تعلیمی معلومات کی ایک موبائل اپلیکیشن “OHLALA” تیار کرنے پر دیا گیا ہے۔یہ اپلیکیشن نہ صرف کمپیوٹر بلکہ اینڈرائڈ موبائل کے گوگل پلے اور آئی فون ایپ اسٹور سے باآسانی ڈاوٴن لوڈ کی جاسکتی ہے اوردنیا بھر کی معروف جامعات کی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس اپلیکیشن سے دنیا بھر میں نہ صرف ہزاروں طلبامستفید ہو رہے ہیں بلکہ عالمی سطح پر اور سوشل میڈیا پر بھی بھرپور پذیرائی حاصل رہی ہے۔ دانیال جمیل کا تعلق پاکستان کے علمی ترقی کے فروغ اور ترویج میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے علمی گھرانے اور سابقہ وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی ڈاکٹر جمیل جالبی (ستارہ امتیاز و ہلال امتیاز) سے ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں