سندھ حکومت کا رینجرز کے خصوصی اختیارات بارے قرار داد پر وزیراعظم ، وزیر داخلہ کو اعتماد میں لینے اور وفاقی حکومت کے خلاف عدالت نہ جانے کا فیصلہ

بدھ 23 دسمبر 2015 22:16

سندھ حکومت کا رینجرز کے خصوصی اختیارات بارے قرار داد پر وزیراعظم ، وزیر داخلہ کو اعتماد میں لینے اور وفاقی حکومت کے خلاف عدالت نہ جانے کا فیصلہ

کر اچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 دسمبر۔2015ء )سندھ حکومت نے رینجرز کے خصوصی اختیارات کے معاملہ پر وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ، صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت کے خلاف فی الحال عدالت نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو سندھ کابینہ کا اجلاس وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی صدارت میں ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور خاص طور پر 12 ربیع الاول کے جلوسوں اور کرسمس کے موقع پر صوبے اور خاص طور پر کراچی میں کئے گئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس کے دوران وزیر داخلہ سندھ اور مشیر قانون نے سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کے معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کے حوالے سے صوبائی اسمبلی سے منظور کی جانے والی قرارداد کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو خط لکھا جائے گا انہیں صوبے میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کے معاملے پر اعتماد میں لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

سندھ کابینہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات کے معاملے پر وفاقی حکومت کے خلاف فی الحال عدالت نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں رینجرز کے اختیارات میں کوئی قدغن نہیں لگا رہی رینجرز اختیارات کے مطابق اپنا کام جاری رکھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت وفاق کے ساتھ کسی قسم کی چپقلش نہیں چاہتی اگر کسی صوبے کے کوئی تحفظات ہیں تو انہیں وزیر اعظم کو حل کرنا چاہیے ۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ صوبائی حکومت کا رینجرز کی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی ارادہ نہیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں