بلاول بھٹو زرداری کا بسمہ کے والد فیصل کو ٹیلیفون معصوم بچی کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا

بدھ 23 دسمبر 2015 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پروٹوکول کی وجہ سے جاں بحق ہونے والی دس ماہ کی بچی بسمہ کے والد فیصل کو ٹیلیفون کیا اور ان سے معصوم بچی کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بسمہ کے والد فیصل کو ٹیلیفون کیا اور ان سے ان کی بچی کے جاں بحق ہونے پر دلی دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں بسمہ کے جاں بحق ہونے پر افسوس ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں