7ویں پی ٹی ایف ڈویلپمنٹ سیریز نیشنل رینکنگ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ جمعے کو کراچی میں شروع ہو گی

جمعرات 24 دسمبر 2015 13:10

7ویں پی ٹی ایف ڈویلپمنٹ سیریز نیشنل رینکنگ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ جمعے کو کراچی میں شروع ہو گی

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24دسمبر۔2015ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے تعاون سے اور سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ساتویں پی ٹی ایف ڈویلپمنٹ سیریز نیشنل رینکنگ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ جمعہ سے کراچی میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری خالد رحمانی نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں شریک مرد وخواتین کھلاڑیوں کے درمیان نو مختلف کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے جن میں جونیئر انڈر 18 سنگلز، گرلز انڈر 18 سنگلز، انڈر 16 سنگلز، انڈر 14 سنگلز، انڈر 12 سنگلز، انڈر 10 سنگلز، انڈر 14 ڈبلز اور انڈر 18 ڈبلز شامل ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں