کراچی، محمد عربی کا دین غالب ہوکر رہے گا،مسلمان عالم کفر کی غلامی چھوڑ کر ایک ہوجائیں،اسلامی تحریک طلبہ

جمعرات 24 دسمبر 2015 15:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) اسلامی تحریک طلبہ کی پیغام مصطفی مہم کے زیراہتمام محفل ذکر مصطفی ﷺ گذشتہ روز منعقد ہوئی نبی اکرم ﷺ کی حیات مبارکہ پر روشنی ڈالی گئی محفل سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے چیئر مین تحریک غلام عباس صدیقی نے کہا کہ سیرت النبی ہر انسان کے لئے مشعل راہ ہے اللہ تعالیٰ نے اسوہ ٴ رسول میں ہمارے لئے بہترین نمونہ رکھا ہے سیرت النبی اپنانے سے ہی دنیا وآخرت میں کامیابی نصیب ہوتی ہے اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم کو انسانیت کا نجات دہندہ بنا کر اس دنیا میں مبعوث فرمایا قیامت تک آپ کی حیات مبارکہ پر عمل کرنے سے ہی کامیابی ملے گی ،نبی مکرم کی سیرت مبارکہ کا ہر پہلو قابل تقلید ہے مسلمان ربیع الاول میں اسلام پر عمل اور غیر اسلام کو ہرحال میں ترک کرنے کا عہد کریں جب مسلمانوں نے اسلام پر عمل کرنے کا عزم کرلیا اس دن امت مسلمہ کو حیات نو نصیب ہوجائے گی ۔

(جاری ہے)

ذلت عزت میں ،تباہی ،پستی ترقی میں ،مغلوبیت غلبے میں بدل جائے گی اسلامی تحریک طلبہ کے سربراہ نے کہا کہ مسلمان فروعی اختلافات ترک کرکے مشترکات کو ترجیح دیں دشمن تفرقہ پیدا کرکے ہمیں ناکام بنانا چاہتا ہے لیکن مسلمانوں کو وحدت قائم کرنا ہوگی جس کی عملی شکل اسلامی نظام خلافت کا قیام ہے انہوں نے کہا کہ 34 مسلم ممالک کے اتحاد کا خیر مقدم کرتے ہیں مگر یہ اتحاد او آئی سی کی طرح بے جان گھوڑا یا یہودوہنود کا دم چھلہ نہیں ہونا چاہیے اگر اس اتحاد نے یہودوہنود کے اشاروں پر عالم کفر کے عزائم کی تکمیل ہی کرنی ہے تو بہتر ہے اسے نہ ہی بنایا جائے محمد عربی کا دین غالب ہوکر رہے گا،مسلمان عالم کفر کی غلامی چھوڑ کر ایک ہوجائیں،ترجمان تحریک محمد عدنان نے کہا کہ اسلامی تحریک طلبہ مسالک ازم سے ہٹ کر پیغام مصطفی نسل نو میں اجاگرکر رہی ہے عشق رسول کے بغیر زندگی فضول ہے عشق رسول کا تقاضاہے کہ مسلمان دین محمد پر عمل کریں ممبر امن کمیٹی لاہور قاری نوراحمد نے کہا کہ ذکر مصطفی کے ساتھ مشن مصطفی کو بھی پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے ذکر مصطفی کے لئے صرف ربیع الاول ہی مخصوص نہیں ہونا چاہیے بلکہ اہل ایمان ہر لمحہ نبی ٴ مکرم کا ذکر خیر کریں، حضور پر درود کا خصوصیت کے ساتھ اہتمام کریں۔

محفل میں اسلامی تحریک طلبہ کے قائدین فہیم جاوید،محمد شبیر ،چوہدری شہبازودیگر نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں