کراچی،داعش اور القاعدہ اسلام کے اصولوں کو پامال کر کے دین کو بدنام کررہے ہیں ،عون نقوی

جمعرات 24 دسمبر 2015 15:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) ممتاز عالم دین اور اسکالر علامہ محمد عون نقوی نے امریکہ ،کینیڈا کے تفصیلی دورے سے واپسی پر ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے مرکزی آفس رضویہ سوسائٹی میں علماء ،معززین اور ذاکرین کے نمائندہ وفد سے خطاب کیا اور کہا کہ غیر مسلم اقوام نے قرآن اور سنت کے احکامات کا مطالعہ کر کے اپنی زندگیوں کو استوار کررہے ہیں ۔

صحت و صفائی ،جھوٹ سے پرہیز،انسانیت کا احترام ،ان کے ممالک میں جگہ جگہ نظر آتا ہے ،جبکہ داعش طالبان اور القاعدہ جیسی بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیموں نے عالم اسلام کے سنہری اصولوں کو پامال کر کے دین کو بدنام کیا،آج یہ گروہ تمام مسلمانوں کی بدنامہ کا باعث بنا ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر مسلموں کی اکثریت امن پسند اور اسلام کے بارے میں اچھے خیالات رکھتی ہیں،جبکہ دہشت گردوں نے دین کی شکل بگاڑ کر اسلام جیسے آفاقی مذہب کو بدنام کیاجبکہ ہمارا دین دیگر ادیان سے منفرد اور فطرت کا دین ہے جبکہ سنت نبی عملی زندگیوں کیلئے مشعل ہدایت ہے ۔

(جاری ہے)

آج ہمارے ملک پاکستان کا وقار بھی کالعدم تنظیموں نے خراب کیا اسی لیئے پاکستانیوں کو ہر انٹرنیشل ہرا پاسپورٹ دیکھ کر علیحدہ لائن میں لگا کر چیک کیا جاتا ہے ۔لہٰذا آج ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلم اقوام مشترکہ طور پر ان تنظیموں سے بیزاری کا اظہار کریں تاکہ اسلام مزید رسوائی سے بچھ سکے اور وہ ممالک جو ان تنظیموں کی فنڈنگ کررہے ہیں ان کا محاسبہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں